کراچی کے 4 اضلاع میں سمارٹ ، 2 میں مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی کے 4 اضلاع میں سمارٹ ، 2 میں مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ
کراچی کے 4 اضلاع میں سمارٹ ، 2 میں مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے تمام اضلاع میں سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ یہ فیصلہ شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے باعث کیا گیا ہے۔

کشمنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر کے تمام اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کے حکام سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کریں۔

کمشنر کراچی کے مطابق شہر قائد کے 4 اضلاع میں سمارٹ جبکہ 2 میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ کراچی کے جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی اضلاع میں سمارٹ اور کورنگی اور ملیر میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -