زیادتی کے بعد 70 سالہ خاتون کا منہ کیچڑ میں دبا کر قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

زیادتی کے بعد 70 سالہ خاتون کا منہ کیچڑ میں دبا کر قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا
زیادتی کے بعد 70 سالہ خاتون کا منہ کیچڑ میں دبا کر قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا
کیپشن:    سورس:   ANI

  

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بھوپال میں پولیس نے 70 سالہ معمر خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ملزم سریندر نے اپنے فارم ہاؤس کے نزدیک 70 سالہ معمر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اپنا جرم چھپانے کیلئے اس نے متاثرہ خاتون کو منہ کیچڑ میں دبا کر اسے بیدردی سے قتل کردیا۔

زیادتی اور بیہمانہ قتل کا یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی ایک ایسی ہی بے رحمانہ واردات انجام دے چکا ہے۔ اس نے ایک 65 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -