تینو ں فارمیٹ میں کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ،اس ذمہ داری کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا : بابر اعظم

تینو ں فارمیٹ میں کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ،اس ذمہ داری کو چیلنج سمجھ کر ...
تینو ں فارمیٹ میں کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ،اس ذمہ داری کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا : بابر اعظم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹ میں کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہے، اس کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور اظہر علی سے بہت کچھ سیکھا ہے، وائٹ بال کا نائب کپتان رہتے ہوئے بھی سیکھا ہے۔میں بیٹنگ اور کپتانی میں پوری ذمہ داری لیتا ہوں اور پریشر میں ہی کھیلنے کا مزہ آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور نئی ذمہ داریوں کا پریشر نہیں، کھیلتے ہوئے انجوائے کرتا ہوں جب کہ بیٹنگ کا اضافی دبا ﺅ نہیں، ہر اننگز چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ ہم سب کے لیے امتحان ہوگا، ہم مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن زبردست ہے اور سیریز جیت کر لوٹنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں تاہم اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں بھی بڑی اننگز کھیلنے کی پوری کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل -