" اپوزیشن عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے لئے بضد ، کورونا پھیلا تو ملک اور عوام کا نقصان ہوگا"

" اپوزیشن عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے لئے بضد ، کورونا پھیلا تو ملک اور ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر دنیا بھر میں تباہی پھیلا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو کورونا ہوا پھر بھی یہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن خود کو قومی ذمہ داری سے مبرا سمجھتے ہیں، یہ  عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کیلئے بضد ہیں،  کورونا پھیلے گا تو ملک اور عوام کا نقصان ہوگا،اپوزیشن نے طے کیا ہے کہ کم وقت میں جتنا ہوسکے اس ملک کو نقصان پہنچانا ہے، پہلے حکومت میں رہ کے ملک کو نقصان پہنچایا اب اپوزیشن میں رہ کے عوامی جانوں کے پیچھے پڑے ہیں۔انہوں نےکہاکہ عوام نے انہیں مسترد کیا جس پر یہ عوام سے انتقام لے رہے ہیں،حکومت کا فرض ہے کہ وہ قانون پر عمل درآمد کرائے،ا پوزیشن 12 جماعتوں کے بندوں کو اکٹھا کر کے جلسہ کر لیتی ہے اور پھر اس پر بھی اتراتی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -