پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو کیلئےکتنی رقم مختص کی ؟ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حیران کن اعلان کردیا 

پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو کیلئےکتنی رقم مختص کی ؟ صدرمملکت ڈاکٹر عارف ...
پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو کیلئےکتنی رقم مختص کی ؟ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حیران کن اعلان کردیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو اور مستقبل کے لیے ایک ارب ڈالرز مختص کیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  پاکستان، افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کررہا ہے، افغانستان میں ترقیاتی منصوبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے،افغان مہاجرین مختلف ہنر اور مہارتوں کے ساتھ اپنے وطن لوٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو اور مستقبل کے لیے ایک ارب ڈالرز مختص کیے ہیں۔

دوسری طرف نجی ٹی وی چینل "آج نیوز" کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ  کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط لازمی ہے،صحیح وقت پرصحیح فیصلےکرنےسےکورونا کا اثر کم ہوا، کورونا غریب اور امیر میں فرق نہیں کرتا،کورونا اللہ تعالی کی طرف سے ایک آزمائش ہے، پی ٹی آئی اور اپوزیشن سے جلسے موخر کرنے کی درخواست ہے کیونکہ سردیوں میں کورونا بڑھنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ علماء سے بھی پھر اپیل کر یں گے تاہم پہلے سیاستدان خود کو ڈسلپن کریں پھر علماء سے بات کریں گے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت کو مذاکرات کرنے چاہئے، اکھاڑے کی گفتگو کو اکھاڑے میں رہنے دیں،پہلے یہی لوگ کہتے تھے کہ سب کچھ بند کرو،اب حکومت بند کرنا چاہتی ہے تو بات نہیں مانتے، الیکٹورل ریفارم کیلئے سب کی رضامندی ضروری ہے۔

مزید :

قومی -