بچوں کاعالمی دن ، وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کردیا    

بچوں کاعالمی دن ، وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کردیا    
بچوں کاعالمی دن ، وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کردیا    

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نےبچوں کےحقوق کےتحفظ اورانہیں ملک کامفیداورکارآمدشہری بنانےکیلئےبرابری کےمواقع فراہم کرنےکےاپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری حکومت ہر بچےکےبشمول ترقی،تعلیم،حفظان صحت،شمولیت،عزت و وقاrسمیت تمام حقوق کو یقینی بنانےمیں پرعزم ہے۔

انہوں نےیہ بات بچوں کے"عالمی دن" کےموقع پراپنےخصوصی پیغام میں کہی جوآج(ہفتہ کو)پاکستان سمیت دنیابھرمیں منایاجارہاہے۔وزیراعظم نےکہاکہ انہیں خوشی ہےکہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کربچوں کاعالمی منارہاہے، اس سال کیلئے اس دن کاموضوع ”ہربچے کیلئے ایک بہترمستقبل“رکھا گیاہے جوپاکستان کے بچوں کیلئے ہمارے عزم کا اعادہ کررہاہے،اپنےمنشورکی روشنی میں ہماری پالیسیوں کامقصد آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئےہیں،ہماری حکومت ہربچےکےبشمول ترقی،تعلیم، حفظان صحت،شمولیت،عزت و وقار سمیت تمام حقوق کو یقینی بنانےمیں پرعزم ہے،بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری حکومت نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال اورزینب الرٹ رسپانس اینڈ  ریکوری ایجنسی قائم کی، بچوں کے تحفظ کے اداروں کاقیام عمل میں لایا گیا اورجبری مشقت کے خاتمہ کیلئے کئی قوانین متعارف کرائے گئے۔

وزیراعظم نےکہاکہ غذائی کمی کےشکاربچوں کیلئےغذائی معاونت اورہیلتھ کارڈ کے ذریعہ یونیورسل ہیلتھ کئیرسمیت دیگررفاحی اقدامات بھی کئے گئے،حکومت نے واحد قومی نصاب بھی متعارف کرایا، علاوہ ازیں احساس کے ذریعہ سماجی فلاحی پروگراموں کے ذریعہ بھی غربت کے خلاف بچوں کو سماجی تحفظ فراہم کیاجارہاہے،ان سب سے زیادہ اہمیت کا  حامل کلین اینڈگرین پاکستان کا آغاز ہے جسے آنیوالی نسلوں کی بہتری کے خاطر شروع کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس دن کے موقع پرہم پاکستان کے بچوں کے حقوق کے تحفظ اورانہیں ملک کا مفید اورکارآمد شہری بنانے کیلئے برابری کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -