پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرینگے، جہانزیب کھچی
میلسی (نامہ نگار)صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبے کے خواب کو تعبیر کی شکل دے دی ہے اور اس کے اضلاع کی محرومیوں کے خاتمے کو اپنی ترجیح ٹھہرایا ہے تاکہ عوام سے موجود تعلق کو مزید مستحکم کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق ہاکی کلب میلسی کے چیرمین شیخ وسیم کی قیادت میں ملنے والے کھلاڑیوں سے(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سپورٹس کے فروغ کے لیے قومی کھیل کو اہمیت دی جارہی ہے اور سکول کالج کی سطح پر ہاکی کے کھیل کے لیے باقاعدہ اہتمام کیا جارہا ہے جنوبی پنجاب میں ہاکی کے خصوصی گرانڈز کی طرف بھی مختلف تجاویز زیر غور ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس اور بالخصوص قومی کھیل ہاکی پر توجہ نہیں دی گء جس کا پی ٹی آئی ازالہ کرے گی تاکہ شہریوں کا جمہوریت پر اعتماد ویقین بڑھ سکے قوم کا مستقبل صحت مند نوجوانوں سے بننا چاہیے اور اس سلسلے میں ہم سے جو بھی ہو سکا وہ ممکن کریں گے قبل ازیں شیخ وسیم نے ہاکی کے لیے درپیش مقامی مسائل سے صوباء وزیر کو آگاہ کیا جن کے خاتمے کے لیے صوباء وزیر نے ان سے تجاویز طلب کیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی کے بھاء عالمگیر خان کھچی نے کہا ہے کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پارلیمینٹیرینز کی اکثریت اس امر کی خواہاں ہے کہ پی ٹی آء اپنی آئینی مدت پوری کرے۔اپوزیشن ماضی میں فرینڈلی بھی رہی ہے اب کم ازکم اپوزیشن کو مثبت تنقید کے ساتھ جمہوری استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے اور موجودہ فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر باقی عرصہ مکمل کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان روڈ میلسی سے کمبر روڈ اور کالج روڈ تک 2 کلومیٹر طویل سڑک کے منصوبے پر کام کے آغاز کی افتتاحی تقریب میں کیا۔امیدوار چیر مین میونسپل کمیٹی میلسی علی رضا خان کھچی نے کہا کہ صوباء وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے شہری اور دیہاتی علاقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کے حلقہ پی پی 236 کو جنوبی پنجاب کا مثالی حلقہ بنا دیا ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے تاجر اتحاد میلسی کے صدر شیخ محمد وسیم نے کہا کہ کھچی گروپ نے حلقے کی عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے یورہے ہیں حلقہ ایک عرصے سے ترقیاتی منصوبوں کے جمود کا شکار تھا مگر اب یہ محرومی ختم ہورہی ہے قبل ازیں عالمگیر خان کھچی نے ربن کاٹ کر پختہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا تقریب میں غلام مصطفی باجوہ۔ملک اختر حسین ایڈوکیٹ۔مہر عبدالغفار سابق وائس چیر مین میونسپل کمیٹی میلسی۔سید اظہر عباس بخاری۔مہر ظفر اقبال ایڈوکیٹ۔میاں فہیم اقبال قاضی۔رانا دلاور ایڈوکیٹ اور کثیر تعداد میں شہر یوں نے شرکت کی۔
کھچی