گستاخ عناصر کو سخت سزا دی جائے گی، طاہرمحمود اشرفی

گستاخ عناصر کو سخت سزا دی جائے گی، طاہرمحمود اشرفی

  

 میلسی (نمائندہ پاکستان)اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ملک لٹیروں کے ہاتھوں میں آگیا قوم ووٹ کے ذریعے ایسے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجیں جو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کی بات کریں ہماری زندگیاں حضور اکرم کی امانت ہیں کسی کو بھی ناموس رسالت اور صحابہ کی شان میں گستاخی نہیں کرنے دیں گے پاکستان علماء کونسل ناموس رسالت کی محافظ ہے ان (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

خیالات کااظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی وچئیرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہرمحموداشرفی نے پاکستان علماء کونسل ضلع وہاڑی کے صدر قاری محمد طلحہ صدیقی کے زیر اہتمام کمیٹی باغ میلسی میں منعقدہ سیرت نبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے ہرشخص کو اپنا کرداراداکرناہوگاہرشخص اپنے چھ فٹ کے قد پر اسلام نافذکرکے گھر سے شروع کرے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی بقاء اسی میں ہے کہ حضوراکرم کے احکامات پرعمل کرکے زندگیاں گزاریں انہوں نے کہا کہ کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرامسلمان محفوظ ہو انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم تھک چکی ہے کفرکے فتوے دینے والی فیکٹریاں اب بند ہونی چاہئیں انہوں نے کہا کہ ہم ناموس رسالت کے محافظ ہیں اور میدان میں کھڑے ہیں ختم نبوت ہماراایمان ہے اس پر اپنی جانیں بھی قربان کردیں گے انہوں نے کہا کہ 35 سال سے صحابہ کرام کی عظمت کی جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ عظمت صحابہ کی خاطر 8ہزار علماء اور80ہزار لوگوں کی قربانیاں دیں اپنا ایمان کسی کو چھیننے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ  یہ ملک بھی ہماراہے اور پاکستانی فوج بھی ہماری ہے پاکستان کی سالمیت کی خاطر دی گئی پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سیرت نبی کانفرنس میں منتظم قاری محمد طلحہ صدیقی،عبدالحق مجاہد،محمدشفیع قاسمی،محمدغلام مصطفیٰ قادری،عیدی شعبان،ظہیرفاروقی سمیت دیگرعلمائے کرام نے خطاب کیا آخرمیں قرعہ اندازی کے ذریعے تین خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے گئے۔

طاہر محمود اشرفی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -