نشتر ہسپتال،5مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق، مجموعی تعداد15
ملتان (خصو صی ر پو رٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 05 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق،آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں زیر علاج ملتان سے تعلق رکھنے والے 03 اور مظفر گڑھ کے 01 اور راولپنڈی کے 01 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 70 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے، جہاں اس وقت 17مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے 05 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے
ڈینگی