مرزا شاہد سلیم بیگ کا سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا د ورہ، انتظامات کاجائزہ

مرزا شاہد سلیم بیگ کا سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا د ورہ، انتظامات کاجائزہ

  

راجن پور (نامہ نگار)  وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق گزشتہ رات آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملک مشتاق حسین لودھرا،ڈپٹی سپرنٹندنٹس و دیگر جیل آفیسران کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا تفصیلی سرپرائز وزٹ کیا اوراسیران سے ان کے مسائل دریافت کر کے موقع پر ہی حل کرنے کے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 احکامات جاری کیے اس کے علاوہ مین وال اور کچن، ہسپتال اور ملازمین کے رہائشی کوارٹرز کابھی وزٹ کیا اور تمام تر انتظامات بہتر ہونے پر اطمینان کا مکمل طور پر اظہار کیا اور سپرنٹندنٹ ملک مشتاق حسین لودھرا کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی جیلوں کے اسی طرح سر پرائز وزٹ جاری رہیں گے اسیران کے بنیادی حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملک مشتاق حسین لودھرا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، میاں محمد علی، رانا یاسر و دیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔ 

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -