راجن پور،تعلیمی سسٹم بہتر کرنیکی ہر ممکن کوشش کرینگے، سی ای او ایجوکیشن
راجن پور(تحصیل رپورٹر)ضلع راجن پور کو پنجاب کے دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع بھر میں مسنگ سہولیات۔ ایڈیشنل کلاسز روم بنائے جارہے ہیں۔ انڈی کیٹرز میں بہتری کی وجہ سے ضلع راجن پور پنجاب کے دیگر اضلاع کے برابر ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن راجن پو(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
ر وزیر اعلی آغا نے چیف اف کورائی محمد عابد فرید اور سنیئر ہیڈماسٹر میاں امتیاز احمد خان خواجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم پر فوکس کیے ہوئے ہے۔ اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اگلے ہفتہ سے ختم ہو جائے گی جس سے اساتذہ کرام قانون کے مطابق تبادلہ کر اسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کی تعلیمی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے کئی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ روجھان اور پچادھ کے علاقوں میں مزید کئی سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ نئے سکولوں کاجال بچھایا جائے گا۔ کوہ سلیمان کے پہاڑ میں بیٹھے ہو ئے طالب علم سے لے کرکے دریا ئے سندھ کی پٹی تک طالب علم کو تعلیم کے تمام مواقع فراہم کرنے کا عہد کیا ہو ا ہے۔علاوہ ازیں وفد نے ضلع راجن پور کے اساتذہ اور کلرکوں کے مسائل سے سی ای او تعلیم کو اگائی دی جن کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
سی ای او ایجوکیشن