نیسلے نے ہنزہ میں 100 فیصد ری سائیکل  بینچ کوڑے دان نصب کردیے 

 نیسلے نے ہنزہ میں 100 فیصد ری سائیکل  بینچ کوڑے دان نصب کردیے 

  

لاہور(پ ر) نیسلے پاکستان نے اپنے عالمی وژن کے مطابق کلین گلگت اینڈ ہنزہ پراجیکٹ کے تحت اپنی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے ہنزہ میں 100 فیصد ری سائیکل کئے گئے بینچ اور کوڑے دان نصب کردیے۔کلین گلگت اینڈ ہنزہ پراجیکٹ نیسلے پاکستان، گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(GBWMC) اور KADO کا ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے مشترکہ پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2021 میں 200,000 کلوگرام پلاسٹک کے ویسٹ مینجمنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  گلگت اور ہنزا کیلئے ویسٹ مینجمنٹ اور ری سائیکلنگ سسٹم پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جو 2025 تک 1000ٹن ہوجائے گی جس سے علاقہ کو کچرے سے پاک بناکر خطے میں ذمہ دار سیاحت کے فروغ کو ممکن بنایاجاسکے گا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، محمد علی رندھاوا، سیکرٹری داخلہ، حکومت گلگت  بلتستان  نے کہا’ ہم کاروپوریٹ اور نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ  نیسلے پاکستان  کی طرح  ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے آگے آئیں، ہم اس طرح کے منصوبوں پر انہیں سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔“اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلیٹی، نیسلے پاکستان نے کہا”ہم پیکیجنگ کے کچرے سے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کیلئے اپنے اقدامات کو تیز کررہے ہیں۔’ہمارا یہ وژن ہے کہ ہماری پیکیجنگ بشمول پلاسٹک کو نہ زمین اور نہ ہی سمندروں میں ٹھکانے لگایا جائے۔ہمیں خوشی ہے کہ یہ بینچ اور کچرے دان 100 فیصد ری سائیکل پلاسٹک ویسٹ سے بنائے گئے ہیں جو سرکلر اکنامی کے فروغ کی طرف ایک قدم ہے۔یہ بنچ اور کوڑے  دان ہنزہ کے معروف سیاحتی مقامات پر ویسٹ مینجمنٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے نصب کئے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -