سٹیزن آرکائیو آف پاکستان-اسکول آؤٹ ریچ ٹورسٹ پراجیکٹ متعارف کرائیگا

سٹیزن آرکائیو آف پاکستان-اسکول آؤٹ ریچ ٹورسٹ پراجیکٹ متعارف کرائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)اسکول آؤٹ ریچ ٹور،کیپ کی جانب سے2009میں متعارف کردہ ایک تعلیمی اقدام ہے۔گزشتہ کئی سالوں میں کیپ کا یہ تعلیمی پروگرام ہمارے اسکول آؤٹ ریچ ٹورز کے ذریعے سندھ اور پنجاب بھر میں اسکولوں اور کالجوں کے 10ہزار سے زائد طلباء تک پہنچ چکا ہے۔سٹیزن آرکائیو آف پاکستا ن کے صدر امین جے کا کہنا ہے کہ ”ہماری توجہ ثقافتی شمولیت کو برقرار رکھنے اور متنوع تعلیمی زبانی تاریخ سے متعلق ورکشاپس کی تیاری پر ہے۔جولائی2021میں کیپ نے ایک ڈیجیٹل ماڈال اپنایا جو کہ کراچی بھر کے اسکولوں کو عملی طور پر ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔SOTتقسیم کو ذاتی بیانیہ کے طور پر دیکھتا ہے اور ہماری مشترکہ تاریخ،ثقافتوں اور وراثتی مقامات کو توجہ میں لاتا ہے۔اس عمل میں ہم داؤد پبلک اسکول،دی سٹیزن فاؤنڈیشن،کرن فاؤنڈیشن اور ایجوکیشن ٹرسٹ ناصرہ اسکول کے 600سے زائد طلباء کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں کامیاب رہے ہیں۔مجموعی طور پر یہ پروگرام چھ ورکشاپس پر مشتمل ہے،اور اس کا مقصد ایسے نئے طریقوں کو تلاش کرنا ہے،جن کے ذریعے طلباء پاکستانی تاریخ کو اپنے ذاتی نقطہ نظر سے دیکھتے ہوئے بات چیت کرسکیں۔کیپ کی ورکشاپس اس طرح سے تشکیل دی گئی ہیں کہ طلباء کو ماضی میں لے جایا جاسکے،جہاں وہ پاکستان کی 1940اور 1950کی دہائیوں کی ذندگیوں کا تجربہ کرسکیں۔کیپ ان ٹورز کے ذریعے اپنی آر کائیو میں موجود دستاویزات جیسے،تصاویر،خطوط،اخبارات یا سرکاری خط و کتابت اور انٹرویوز کا استعمال کرتے ہوئے اسکول کے ان بچوں کیلئے تاریخ کو زندہ رکھنے کیلئے پاکستان کے ماضی اور حا ل سے متعلق مکالمہ شروع کرنے کی امید رکھتا ہے۔سٹیزن آرکائیو آف پاکستان(کیپ)ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے،جوثقافتی اور تاریخی تحفظ کیلئے وقف ہے اور سندھ و پنجاب میں کام کرتی ہے۔ہم کمیونٹی کو تعلیم دینے،اپنی قوم کی تاریخی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور پاکستانی شہریوں میں اپنے ورثے سے متعلق فخر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -