ظفر اقبال اعوان سے ڈی آئی جی موٹر وے کی ملاقات

ظفر اقبال اعوان سے ڈی آئی جی موٹر وے کی ملاقات

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)   ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے ڈی آئی جی موٹر وے فدا حسین نے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں ملاقات کی اور موٹر وے کے کے حفاظتی اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ قمر الزمان چودھری اور اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت بھی موجود تھے  کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ موٹر وے آرام دہ اور آسان سفر کا ایک اہم ذریعہ ہے اور موٹر وے کے ذریعے ایشیائی خطہ ون بیلٹ ون روڈ سے منسلک ہونے جارہا ہے جس کے ذریعہ ہونے والی تجارت ملکی معیشت کی (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

ترقی اور استحکام کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ موٹر وے کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے جنوبی پنجاب سے گزرنے والی موٹر وے کی حفاظت کے لیے متعلقہ پولیس کو گشت سمیت دیگر حفاظتی اقدامات بارے ہدایات دی گئی ہیں ڈی آئی جی موٹر وے فدا حسین نے بتایا کہ موٹر وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کی بدولت حادثات کی شرح نمایاں طور پر کم ہے اور قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تخصیص کارروائی کی جاتی ہے موٹر وے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی قوانین کی خلاف ورزی مانیٹر کی جاتی ہے اور بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -