پاکستان کی تاجر برادری متحد،حکومت معاملات درست کرے، نعیم میر

پاکستان کی تاجر برادری متحد،حکومت معاملات درست کرے، نعیم میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 حاصل پور (نمائندہ پاکستان)آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر دورہ پنجاب کے سلسلہ میں ضلع بھاول پور پہنچے جہاں پر مرکزی انجمن تاجران بھاول پور کے صدر و چمبرز ف کامرس کے صدر حافظ محمد یونس جنرل سیکرٹری انجمن تاجران بھاول پور (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
چوہدری عمران شمش انجمن تاجران حاصل پور کے صدر ملک عبدالحمید سیکرٹری ناصر جٹ انجمن تاجران تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر محمد ارشد راجپوت مبارک پور انجمن تاجران کے صدر وحید مسن و دیگر رہنماوں نے پرتپاک استقبال کیا بعد ازاں نعیم میر نے اپنے اعزاز میں دی گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کی تاجر برادری متحد ہے اور ایک پیج پر کھڑی ہے موجودہ حکومت کے دور میں تاجر پس کر رہ گئے ہیں تاجروں کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے تجارتی ادارے بند ہو کر رہ گئے ہیں حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تاجر برادری اضطراب کا شکار ہے پورے پاکستان کے تاجر نماندے تیس نومبر کو وزیراعظم سیکٹریٹ اسلام باد کے سامنے پہنچ کر اپنے مطالبات پیش کریں گئے تاجروں کا یہ احتجاج پرامن ہو گا۔
نعیم میر