آئندہ الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کریگی، تہمینہ دولتانہ

آئندہ الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کریگی، تہمینہ دولتانہ

  

  بوریوالا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما  تہمینہ دولتانہ نے کہاہے کہ قائدین کے وزن کے مطابق مسلم لیگ ن کو ضلع وہاڑی میں سب مل کر باہمی اتحاد اور مشاورت سے  متحد۔منظم اور مضبوط کریں گے تاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیٹے میاں عرفان دولتانہ کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں کے صاحبزادے اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

آرائیں کے بھتیجے اسامہ احمد چوہدری کی خیریت دریافت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں محمد شاہد صاحبزادہ چیئرمین۔عتیق الرحمن جنجوعہ۔معروف سیاسی سماجی شخصیت حافظ رضوان عابد آرائیں۔ضلعی صدر مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ نذیر مسیح رندھاوا۔پرویز خان بلوچ۔میاں ناصر خان دولتانہ۔عمران غفور کونسلر۔محمد شاہد۔اور دیگر بھی موجود تھے محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی عوام دشمن اقدامات اور مہنگائی تنگ عوام  آئندہ انتخابات میں ان کا بوریا بستر گول کردیں گے اور مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔

دولتانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -