منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے  پر ساڑھے چار سال قید کی سزا

منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے  پر ساڑھے چار سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ساڑھے چار سال قید اور 2 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ شمس کے مطابق ملزم زاہد شاہ کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 1085 درج کیا(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 گیا تھا پولیس نے ملزم کو مخبر کی اطلاع پر روکا جس کے قبضے سے چار کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی تاہم عدالت نے پراسیکوشن کے پیش کردہ شواہد کو کافی ٹھہراتے ہوئے ملزم کو سزا سنادی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید پانچ ماہ جیل قید بھگتنا ہوگی۔
سزا