ملتان،ضلعی انتظامیہ سستے ریٹس پر اشیاء فراہمی کیلئے سرگرم

ملتان،ضلعی انتظامیہ سستے ریٹس پر اشیاء فراہمی کیلئے سرگرم

  

ملتان ( نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سبزی و غلہ منڈی سے سستے ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی مارکیٹ میں فراہمی جاری ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے منڈی میں جاکر اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی سستے داموں نیلامی کرائی۔عامر کریم خاں نے سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا اور مختلف مارکیٹس (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

میں چینی و آٹے کی رسد بھی چیک کی۔ریٹس کی انسپکشن کے دوران عامر کریم خاں نے دکانداروں اور شہریوں سے ریٹس بھی دریافت کئے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کیلئے سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔ذاتی مفادات کیلئے نرخوں میں خودساختہ اضافے پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر شہریوں کا جم غفیر ضلعی انتظامیہ کیلئے حوصلہ مند ہے۔آٹے و چینی سمیت اشیاء خوردونوش کے پوائنٹس کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -