مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے تربیتی افسران کا سپیشل سکولز کا دورہ

مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے تربیتی افسران کا سپیشل سکولز کا دورہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے تربیتی افسران نے گورنمنٹ شاداب سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فار بلائنڈ اقبال ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔ جہاں پر افسران نے تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور ادارے کے اساتذہ کے جذبہ اور مہارت کی تعریف کی۔ سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں سہولیات کے بہترین معیار کو سراہا۔بعد ازاں وفد کو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کے دفتر میں محکمہ کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید، ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔وفد میں موجود تربیتی افسران نے کہا خصوصی تعلیم کے ادارں کے اساتذہ اور افسران اپنی جاب کے ساتھ ساتھ حقیقت میں عبادت بھی کر رہے ہیں۔سپیشل ایجوکیشن کے کے اداروں کا تعلیمی معیار بین الاقوامی معیار سے کم نہیں ہے۔ بریفنگ کے بعد سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سعید نے تربیتی افسران کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -