کاٹن جننگ فیکٹریوں کو کپاس کی وصولی میں 70فیصد اضافہ
ملتان(نیوز رپورٹر)رواں سیزن کے دوران کاٹن جننگ فیکٹریوں کو کپاس کی وصولی میں 70.16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی رپورٹ کے مطابق کپاس کی چنائی کے حالیہ سیزن کے 15 نومبر 2021 تک دوران کاٹن جنرزکو 6.85 ملین بیلز وصول ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کاٹن جنرز کو 4.02 ملین بیلز موصول ہوئی تھیں۔ا س(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران کاٹن جنرز کو کپاس کی وصولی میں 2.82 ملین بیلز یعنی 70 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔