اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،نوید شریف

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتے ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و ایدوائزرٹو اوور سیز منسٹری سعودی عرب نوید شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے بیرون ممالک مقیم اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا بل پاس کرنے پر ہم وزیر اعظم عمران خان سمیت پوری جماعت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصہ سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو اس کی فکر تھی آخر کار یہ کارنامہ وزیر اعظم عمران خان نے سر انجام دے کر اوور سیز کے دل جیت لئے ہیں۔

 ہمیں امید ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بل کے پاس ہونے پر وہ لوگ شور مچا رہے ہیں جو عرصہ درا ز سے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ چکے ہیں اور مزید نقسان پہنچانے کے درپے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -