اے کیو خان ہسپتال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم

اے کیو خان ہسپتال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ختم چہلم رکھا گیا جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا سیاسی و سماجی شخصیات چیئرمین اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج قیصر امین بٹ،مفتی مولانا مبشر نظامی، مولانا عبدالرحمن، سید عبد الکبیر آزاد کی شرکت پی ٹی آئی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان،مرزا صادق جرال، شوکت ورک، سہیل مغل، سعید احمد، محمد اعجاز بٹ کی شرکت اظہار احمد، ڈاکٹر طارق مرزا، شاہد بیگ، الحاج محمد نعیم چٹھہ،قاری سلیم عطاری، قاری امجد قادری، الحاج سلیم ہاشمی، فیصل،حافظ محمد سجاد گورائیہ، تجمل انصاری، حبیب جرال، مرزا رضوان بھی شا مل تھے۔ اس موقع پر چیئرمین الحاج قیصر امین بٹ نے کہا کہ اللہ کے ہاں مخلوق خدا کی خدمت کا بہت بڑا اجر ہے اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی شخصیت پاکستان پر اللہ کا خاص انعام تھا انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا مشن بہت جلد پایا تکمیل کو پہنچے گا اوراکتوبر 2022 میں ڈاکٹر دینا ہسپتال کا افتتاح کریں گی۔ بعد ازاں چیئرمین اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات کی بلندی کیلئے مولانا عبد الرحمن نے دعا کرائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -