بابا گورو نانک کے جنم دن پر سکھ یاتریوں کو مبارکباد دیتے ہیں، میاں محمود الرشید

بابا گورو نانک کے جنم دن پر سکھ یاتریوں کو مبارکباد دیتے ہیں، میاں محمود ...

  

لاہور(پ ر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے سکھ برادری کو بابا گورو نانک کے جنم دن پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ بابا گورو نانک کا جنم دن سکھ برادری کا اہم مذہبی تہوار ہے اور ہم دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو دل کی گہرائیوں سے پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکھ یاتریوں کے لیے اس سال بھی خصوصی اقدامات کیے ہیں اور ان کے لیے تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا قیام دنیا بھر کی سکھ برادری کے لئے پاکستان کا اہم اقدام ہے اور وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -