بابا گورونانک نے انسانیت میں محبت کو عام کیا،وقاص علی محمود

  بابا گورونانک نے انسانیت میں محبت کو عام کیا،وقاص علی محمود

  

لاہور(فلم رپورٹر)بابا گورونانک نے انسانیت میں محبت کو عام کیا، وہ مسلم صوفیاء سے متاثر اور انسان دوستی و بھائی چارے پر یقین رکھتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف پنجاب    وقاص علی محمود اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے بابا گورونانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبا ت میں شمولیت اور اس موقع پر کیئے گئے انتظامات کے جائزے کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ سکھوں کی مذہبی تقریبات اور رسومات کی بطریقِ احسن بجاآوری سے دنیا بھر میں  پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا۔ننکانہ صاحب میں تقریبات میں شمولیت کے ساتھ، انہوں نے دنیا بھر سے آئے ہوئے مختلف وفود کے امور کا بھی جائز ہ لیا اور مختلف یاتریوں سے گفت وشنید کی۔ سکھ یاتریوں نے اس موقع پر کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور سکھ مذہب کے مقدس مقامات کی حفاظت اور بہترین نگہداشت پر پاکستان حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -