حضرت موج دریا بخاری ؒ کے  عرس مبارک کی تقریبات 

  حضرت موج دریا بخاری ؒ کے  عرس مبارک کی تقریبات 

  

لاہور(فلم رپورٹر)  محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دربارحضرت موج دریا بخاری ؒ کے459ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقاد 22تا 24نومبر2021ء (بروزپیر تا بدھ) سے آپ کے مزار پرُ انوار پر ہو رہا ہے۔ 22نومبربروزپیرغسل مبارک بعد از نماز فجر اور بعداز نماز ظہرصاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف، وقاص علی محمود سیکرٹری اوقاف اورڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل چادر پوشی کی رسم سے کریں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور زون، منیجر اوقاف  سرکل نمبر2لاہورا ور زائرین کی کثیر تعدادشرکت کرے گی۔

عرس کے دوسرے روزمورخہ23نومبر2021کو محفل حسن قرآت  و محفل نعت کا بعد از نماز ظہرجبکہ عرس کے تیسرے روز مورخہ 24نومبر 2021 کو بعد از نماز عشاء  محفل سماع و اختتامی دعا ہو گی۔ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت کیلئے سکیورٹی اور لنگر کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -