یاسر حسین خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں، اقراء عزیز

یاسر حسین خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں، اقراء عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے بارے میں کہا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں اس لیے میں نے انہیں شادی کے لئے ہاں کہی۔اقرا عزیز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ”میں نے یاسر کا انتخاب اپنے لئے کیا کیونکہ یہ سچ بولتے ہیں ہمیشہ، لوگوں میں فرق نہیں کرتے، سب کی عزت کرتے ہیں اور لوگوں کو ان کے کام کا کریڈٹ بھی دیتے ہیں۔ اس سب سے بڑھ کر یہ کہ عورت کی صحیح معنوں میں عزت کرنا جانتے ہیں۔ میری امی اور بہن کے بعد یاسر سے زیادہ خوداعتمادی مجھے کسی نے نہیں دی۔اقراعزیز نے مزید لکھا آج کل کے زمانے میں یہ ایک بڑی بات ہے کہ ایک مرد، آپ کا شوہر آپ کو آپ کے کام، آپ کے خواب پورے کرنے میں آپ کی سپورٹ کرے اور چاہے کہ آپ کامیابیوں کی بلندیوں کو سر کریں۔

مزید :

کلچر -