پی ٹی وی کی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، فردوس جمال
لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اصلاحات لائی جائیں، قومی ٹی وی کے تمام سٹیشنز سے ہر صوبے اور علاقے کی نمائندگی ہوتی چاہیے اور اس کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ فردوس جمال نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں کو دیکھ کر ہمسایہ ملک نے ڈرامے بنانا شروع کئے۔ پہلے پی ٹی وی لاہور سمیت تمام سینٹرز سے پیش کئے جانے والے ڈراموں میں ہر صوبے اور علاقے کی نمائندگی ہوتی تھی لیکن اب سلسلہ ختم ہو گیا ہے جسے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے تقاضوں کے مطابق پی ٹی وی میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں انہیں مسائل سے آگاہ کیا ہے جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ذمہ داران سے بات کریں گے اور مثبت اقدامات بروئے کار لانے کی کوشش کی جائے پاکستان ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں اور میری پہچان بھی پی ٹی وی ہی ہے۔
جس نے مجھے عوام میں شہرت دی۔۔