ذخیرہ اندوزوں، لو ٹ مار مافیا کیخلاف آپریشن، گرفتاریاں 

ذخیرہ اندوزوں، لو ٹ مار مافیا کیخلاف آپریشن، گرفتاریاں 

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمدظفر اقبال کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی، کروناویکسینیشن مہم (RED) کے اہداف کے حصول اور ڈویژن بھر میں ڈینگی کی صورتحال بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلا س میں ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں نعمان یوسف، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نذیر کھچی، (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ایڈیشنل کمشنر رابطہ محمد فیصل عطا اور ایڈیشنل کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں اشیائے خوردونوش، چینی، آٹا، دالیں، چکن اور سبزیوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی حکومت کے مقررکردہ نرخوں پر وافر مقدار میں فراہمی، ناجائز منافع خوری کے خاتمہ کے لئے بروئے کار لائے گائے اقدامات اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بہاول پور ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 9822مقامات پر جا کراشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران ڈویژن بھر میں 864مقامات پرمقرر کردہ نرخ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 21لاکھ 49ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،  ناجائز منافع خوروں کے خلاف76 مقدمات کااندراج اور 303افراد کو موقع پرہی گرفتار کر لیا گیا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع بہاول پور میں ایک ہفتہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2939مقامات کا معائنہ کیا اوردوران معائنہ 293مقامات پر خلاف ورزی کی صورت میں 2لاکھ 75ہزار 800روپے جرمانہ سمیت 53مقدمات کا اندراج اور خلاف ورزی کے مرتکب124افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح ضلع بہاول نگر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک ہفتہ کے دوران 2878مقامات کا معائنہ کیا اور 293مقامات پر خلاف ورزی پر 14لاکھ 71ہزار 200روپے جرمانہ سمیت 16مقدمات کا اندراج اورناجائز منافع خورں میں ملوث 68افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع رحیم یار خاں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 4005مقامات کا معائنہ کیا۔ اس دوران 278مقامات پر خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 4لاکھ 2ہزار روپے جرمانہ،خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف 7مقدمات کا اندراج اور 111افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔اجلاس میں ڈویژن بھر میں تحصیل کی سطح پر بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلاً معائنہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کروناویکسینیشن مہم (RED)مہم کے دوران گھر گھر جاکر ویکسین لگائی جارہی ہے اور اب تک 12لاکھ 70ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ ڈویژن بھر میں 41لاکھ 13ہزار افراد کو کورونا ویکسین کے انجکشن لگائے جائیں گے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کے لئے ضلع بہاول پور کے ہسپتالوں میں 80بیڈز، ضلع بہاولنگر کے ہسپتالوں میں 85بیڈزجبکہ ضلع رحیم یارخان کے ہسپتالوں میں 75بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ڈویژن بھر کی 348یونین کونسلوں میں 554ٹیمیں ڈینگی لاروا کی مانیٹرنگ اور تلفی کے عمل میں شریک ہیں۔ کمشنر بہاول پورڈویژن کیپٹن محمدظفر اقبال نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزں اور گراں فروشوں کے خلاف مہم میں مزیدتیزی لائی جائے اور اشیائے خوردونوش کی حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پروافر مقدار میں دستیابی کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کروناویکسینیشن مہم (RED)کے اہداف مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں تاکہ کوئی بھی فرد کرونا سے تحفظ کی ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔انہوں نے ہدایت کی ڈویژن بھر میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات میں بھی مزید تیزی لائی جائے تاکہ اس بیماری کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -