قرآن پاک کی تعلیم،سکولوں کی مانیٹرنگ،ججز دورے تیز

قرآن پاک کی تعلیم،سکولوں کی مانیٹرنگ،ججز دورے تیز

  

 راجن پور (تحصیل رپورٹر )ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر چوتھے روز بھی ججز کے راجن پور۔ جام پور کے علاقوں میں قائم سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کے اچانک دورے تیز ہوگئے دورہ کے دوران ناظرہ قران مجید کی تعلیم۔ اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ قران مجید کی تعلیم میں ہی کامیاب زندگی کا راز ہے۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم کی ورشنی(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 میں سول جج   گل خان نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈیری سکول فاضل پور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈیری راجن پور ذوالفقارعلی خان ملغانی۔ پی ٹی یو کے مرکزی صدر سید قیصر حسین بخاری۔ ملک بشیر احمد تھیہم ودیگر موجود تھے۔۔ جہاں پر قران مجید اور ناظرہ قران مجید کی تعلیم کا جائزہ لیا۔ بچوں سے اسلام کے متعلق سوالا ت بھی کیے۔ سکولوں میں ٹائم ٹیبل اور دیگر ریکارڈ کا معانہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ قران مجید کی تعلیم میں ہی کامیاب زندگی کا راز مضمر ہے۔ اساتذہ کوام نونہال بچوں کی سیرت کی تعمیر کرتے ہوئے دینی اسلامی اصولوں سے بچوں کو اگاہ کریں۔  انہوں نے سکول میں شاندار اقدامات پر پرنسپل ملک بشیر احمد تھیہم کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا   ۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -