پٹوا ریوں کی بھرتیاں،بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف
عالیوالا(نامہ نگار)پٹواری بھرتی میں بے ضابطیگیوں اور من پسند افراد کو بھرتی کر کے میرٹ کو پس پشت ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ضلع میں تحصیل ڈیرہ غازی خان۔ تحصیل کوہ سلیمان۔ تحصیل کوٹ چھٹہ۔ تحصیل تونسہ(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
شریف پٹواریوں کی 105 سیٹوں پر بھرتی سفارش کرپشن کی نذر ہو گئی %70 امیدوران شفافیت کی بنا ٹیسٹ لینے کی وجہ سے فیل کر دیے گئے۔مبینہ طور پر نومبر میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے میرٹ کو پس پشت ڈال کر فیل شدہ امیدوارن کو بنا میرٹ ظاہر کیے آرڈر جاری کر دیے گیئے جو کے ممبر بورڈ آف ریونیو کے لیے گئے شفافیت کی بنا پر ٹیسٹ اور میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں اور ان کے احکامات ردی کی نذر کر دئیے گئے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ٹیسٹ میں پاس ہونے والے نوجوانوں جن کو آؤٹ کر دیا گیا ہے انہوں نے تحریری درخواست بھی اعلی حکام کو دی ہیں۔
انکشاف