وہاڑی:سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا احتجاج

وہاڑی:سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا احتجاج

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) محکمہ سوئی گیس حکام کی مبینہ غفلت اور ہٹ دھرمی شہر کے مختلف علاقوں میں  سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا،گیس کی بندش کے باعث خواتین ذہنی اذیت سے دوچار شہریوں کا وزیراعظم پاکستان (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

عمران خان سے نوٹس کا مطالبہ تفصیل کے مطابق محکمہ سوئی گیس حکام کی مبینہ غفلت اور ہٹ دھرمی کے سبب شہر کے مختلف علاقوں،ایکس بلاک،وائی بلاک،ڈبلیو بلاک،زیڈ بلاک،یو بلاک،وی بلاک،نوگیارہ،فیصل ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے خواتین کے ناک میں دم کررکھا ہے شہریوں اشتیاق ڈوگر،کلیم اللہ ورک،معاویہ ورک،فیصل ورک،اکرام،رانا خرم،صدیق گجر لطیف،محمد یوسف،شاہد،وسیم،محمود و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی گیس حکام کی جانب سے صبح ناشتہ اور شام کھانے کے اوقات میں گیس کی بندش معمول بن چکی ہے متعدد شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی بلکہ عملہ نے ہمارا فون اٹینڈ کرنا بھی بند کردیا ہے گیس کی بندش کے باعث لکڑیوں پر کھانے بنانا پڑتا ہے جس سے سانس میں بھی دشواری ہورہی ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لے کر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -