ملکی معیشت میں زراعت کا کردار انتہائی اہم، ثاقب علی عطیل

ملکی معیشت میں زراعت کا کردار انتہائی اہم، ثاقب علی عطیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے فارم جلالپور پیر والہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی ہدایت پر گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کسان کنونشن کروانے کا مقصد کسانوں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے آگاہی فراہم کرنا اور گندم اُگانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
کرنا تھا۔ کسان کنونشن کی صدارت سیکرٹری  زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل اور قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سفقت سعید نے کی۔ سیکرٹری  زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت کا کردار نمایا ں ہے۔ اس لئے ہمیں مل کر جدید طریقہ کاشت کو اپنا کر زراعت کو کامیاب بنانا ہو گا۔ موسمیاتی تغیرات حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے گندم کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہو گا۔ کسانوں کو چاہیئے کہ وہ درست بیج کا انتخاب کریں اور فصل کو وقت کے مطابق پانی، کھادیں اور اسپرے کریں۔ گورنمنٹ گندم کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے کھاد اور بیج پر سبسڈی دے رہی ہے کسانوں کو اس سے مستفید ہوتے ہوئے زیادہ گندم کاشت کرنی چاہیے۔ انہوں نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلباء و طالبات کی ذیادہ گندم اُگاؤ مہم کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ گندم کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے تین من فی ایکڑپیداوار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے زرعی یونیورسٹی ملتان گورنمنٹ پنجاب اور دوسری یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر مہم کو بھر پور انداز میں چلا رہی ہے۔ ڈائریکٹر فارم ڈاکٹر عبدلغفار نے کہا کہ جلالپور پیر والہ میں کسان کنونشن کروانے کا بنیادی مقصد گندم کی پیداوار بڑھانا ہے۔ زرعی جامعہ گندم کی میکنائزیشن کے لئے نمایاں کام کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن نے گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے مشینی کاشت کی اہمیت پر زور دیا۔ یونیورسٹیوں کی فی ایکڑ گندم بڑھاؤ کی مہم کو سراہا۔اسسٹنٹ کمیشنر جلالپورپیر والہ طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچر ایکسٹینشن کے ساتھ مل کر گندم کی سبسڈی کی اچھے طریقے سے نگرانی کی جائے گی۔     ا یم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان گورنمنٹ پنجاب کے ساتھ مل کر زیادہ فی ایکڑ گندم اُگاؤ مہم میں پیش پیش ہے۔  
ثاقب علی عطیل