محکمہ زراعت ٹیم کا چھاپہ،جعلی کھاد برآمد،کارروائی شروع

محکمہ زراعت ٹیم کا چھاپہ،جعلی کھاد برآمد،کارروائی شروع

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)محکمہ زراعت توسیع ملتان کی ٹیم نے تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں چھاپہ مار کر جعلی کھاد کی 40 بوریاں (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 پکڑ لیں  اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت لیاقت علی گوندل فیلڈ اسسٹنٹ زاہد تنویر  ودیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ایم اے کراپ سائنسز کمپنی کی جگہ پر بکر منڈی کے نزدیک چاہ ٹالی والاموضع رنگیل پور میں چھاپہ مارا تو وہاں پر دانے دار کھاد تیار کی جارہی تھی مالک کے پاس دانے دار کھاد تیار کرنے کا لائسنس نہیں تھا چھاپہ مار ٹیم نے  کمپنی کے مالک  محمد اعظم سے بار بار رابط کیا لیکن نہ وہ خود آئے اور نہ ان کا نمائندہ آیا جس پر تھانہ شاہ شمس میں فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کے تحت محمد اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

شروع 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -