پولیس ملازم کے رشتے داروں کا شہری پر حملہ، تشدد، حالت نازک

پولیس ملازم کے رشتے داروں کا شہری پر حملہ، تشدد، حالت نازک

  

 مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) پولیس ملازم اور اسکے رشتہ داروں نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کے وار کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا،زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا،حملے میں بدترین تشدد کے باوجود بھی پولیس نے پیٹی بھائی کو بچانے کی خاطر واقعے کا مقدمہ درج نہ کیا،آئی پنجاب انصاف دلوائیں،بستی نانکے والا موضع دوآبہ کے رہائشی محمد کامران کیمطابق راستے کے تنازع پر پولیس ملازم عرفان اور بھائیوں عمران،احسان اور فرحان نے اسکے چچا محمد بشیر پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس کے باعث اسکا چچا شدید زخمی ہوگیا،محمد کامران کیمطابق اسکا چچا تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج ہے اور ڈاکٹروں کیمطابق خطرناک ضربوں کے باعث اسکی کھوپڑی اور دماغ کی رگوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،محمد کامران کا کہنا تھا کہ پولیس ملازم عرفان اپنا ناجائز اثرورسوخ استعمال کررہا ہے اور تھانہ صدر میں واقعے کا مقدمہ تک درج نہیں کیا جارہا،متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ ان پر بدترین تشدد کے باوجود پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کی کوشش کررہی ہے،،محمد کامران نے آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور اسکے چچا کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا.۔(تصویر  ہمراہ   ہے)

مزید :

ملتان صفحہ آخر -