تونسہ شریف:محکمہ ہائی وے افسران دفاتر سے غائب،ہوٹلوں میں ڈیرے

تونسہ شریف:محکمہ ہائی وے افسران دفاتر سے غائب،ہوٹلوں میں ڈیرے

  

 تونسہ شریف (نمائندہ پاکستان) وزیراعلی عثمان بزدار نے تحصیل تونسہ شریف میں دھڑا دھڑ اربوں کے ترقیاتی کاموں (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 کو پایہ تکمیل کیلئے تونسہ شہر میں ایکسیئن آفس کی منظوری دے دی ہے تاکہ آفیسران اور عوام کے درمیان رابطہ کو ضروری بنایا جائے اور عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے جبکہ محکمہ ہائی وے کے آفیسران نے مہنگے ترین ہوٹلوں میں رہائش اختیار کر رکھی ہے تاکہ عوام سے دور رہ کر جب چاہیں فیلڈ کر کے واپس ہوٹل میں آ جائیں عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تونسہ شریف کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ تحصیل تونسہ شریف میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے مگر ٹیکس سے تنخواہ لینے والے آفیسران مہنگے مہنگے ہوٹلوں میں عیاشیاں کر رہے  محکمہ ہائی وے کے آفیسران کو دفاتر کا پابند کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ رہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -