ڈیرہ،مغوی بچہ 15گھنٹے بعد بازیاب،سہولت کار گرفتار

ڈیرہ،مغوی بچہ 15گھنٹے بعد بازیاب،سہولت کار گرفتار

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) اغواء ہونے والا بچہ بلاول 15 گھنٹے بعد بحفاظت بازیاب کرالیا گیاسہولت 

(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

کار گرفتارڈی پی او محمد علی وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ نامعلوم ملزمان نے خیر محمد کو فائرنگ کر کے زخمی جبکہ بلاول کو اغواء کرلیا ہے اطلاع ملتے ہی میں خود موقع پر پہنچا اور ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب کو مغوی بلاول کو بحفاظت بازیاب کرانے کے احکامات دیئے جس پر ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب اور ان کی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے اغواء ہونے والے بچہ بلاول کو 15گھنٹے کے اندر بازیاب کرا لیا گیاڈی پی او محمد علی وسیم کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے اغواء میں ملوث سہولت کاروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے دیگر فرار ہونے والے ملزمان یعقوب، موسی اور عثمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 بازیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -