نشتر ہسپتال:کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد928برقرار، نئے کیس رپورٹ
ملتان (خصو صی ر پو رٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 928 تک برقرار رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020 سے(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
19 نومبر 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 928 ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا 02 مریض زیر علاج ہیں,جبکہ کورونا کے شبہ میں 33 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 420 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 937 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے مختص 32 وینٹی لیٹرز میں سے 19 وینٹی لیٹر خالی ہیں، جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی ہے، جن میں سے 27 خالی ہیں،ادھر ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں داخل 57مریضوں میں سے 42 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے جبکہ کورونا میں مبتلا 02 مریضوں نے بھی ویکسین نہیں کروا رکھی ہے۔
رپورٹ