لیہ ٹیل انڈس روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح،لوگوں کو سہولیات دینگے، رفاقت گیلانی
لیہ، چوک اعظم (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے لیہ ٹیل انڈس روڈ کے تعمیراتی کام کاافتتاح کردیا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیابھی ہمراہ تھے۔معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان خان بزدار جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
تعمیروترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور گراں قدر فنڈز مہیاکررہے ہیں۔انہوں نے کہا اس روڈ کی تعمیرسے طلبہ،کاشتکاربھائیوں ودیگر شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسرہوں گی۔ سیدرفاقت علی گیلانی نے مزیدکہاکہ لیہ ٹیل انڈس روڈ ساڑھے بارہ کلومیٹربنایاجائے گاجس پر 25کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔انہو ں نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے لیہ میں تاریخی ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین بیت المال مہر خالد مسعود تھند،،مہر لقمان تھند، تسلیم خان،حاجی مقبول گرواں،واحدبخش باروی ودیگر کثیرتعداد میں شہری موجودتھے جنہوں نے سید رفاقت علی گیلانی صاحب کو لیہ اور اپنے حلقہ کے لیے منصوبوں کی تعمیرپر خراج تحسین پیش کیا۔
رفاقت گیلانی