میپکو: موسم سرما میں بہتر وولٹیج،اپ گریڈیشن کرنیکا فیصلہ

میپکو: موسم سرما میں بہتر وولٹیج،اپ گریڈیشن کرنیکا فیصلہ

  

 ملتان (  نیوز   رپورٹر  )چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے آئندہ موسم گرما میں صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے میپکو ریجن میں بجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن 31مارچ2022 تک مکمل کرینکا احکامات جاری کردئیے ہیں اور کہا ہے کہ صارفین کو سسٹم کی استعدادکار میں توسیع کے منصوبے سردیوں میں مکمل کئے جائیں۔(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، لائنوں /ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، ہائی ٹینشن فیڈرز کی بائفرکیشن /ری ہیبلی ٹیشن اورلوٹینشن سکیموں پر تیزی سے کام کیاجائے۔کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت لائنوں پر نزدیک سے گزرنے والے درختوں کی کٹائی اور تاروں کی درستگی کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔ کریش مینٹی نینس پروگرام میں بجلی بندش کے شیڈول پر مقررہ وقت میں کام مکمل کیاجائے اور بجلی کی اضافی بندش سے گریز کیاجائے۔ لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی/پی پی ای پر خصوصی توجہ دی جائے اور حادثات کی شرح صفرکرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر لائن سٹاف کو سیفٹی ایس او پیز بارے آگاہی دی جائے۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لائن لاسزمیں کمی کرنے اور ریکوری کے 100فیصد اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لئے آپریشنل افسران اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔ نااہلی اورفرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں اور افسران کو عہدوں سے فارغ کردیاجائیگا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو ریجن کے تمام آپریشنل افسران کو ہدایت کی کہ ہائی ٹینشن لائنوں کے نیچے غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں اور ضلعی انتظامیہ کے اداروں کی مدد بھی لی جائے۔ رننگ اور مستقل نادہندگان سے واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے بلاامتیاز ریکوری مہم چلائی جائے اور عدم ادائیگی پر کنکشنزمنقطع کئے جائیں۔انہوں نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عائدکردہ جرمانوں کی رقم وصول کی جائے اور مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایاجائے۔اس موقع پر جنرل منیجر ٹیکنیکل رئیس عبدالاحد، جنرل منیجر آپریشن رانا عبدالستار، جنرل منیجر کسٹمرسروسز محمد نعیم، چیف انجینئر او اینڈ ایم خالد نذیر، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ مہر اللہ یار خان، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی جاوید اقبال گل، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل میٹریل مینجمنٹ میاں جاوید اقبال اور دیگر شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -