میپکو،صارفین سے وصول کی گئی زائد رقم واپس کرنیکا حکم

میپکو،صارفین سے وصول کی گئی زائد رقم واپس کرنیکا حکم

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے عدالتی احکامات کے باوجود فیکٹریوں کو ٹیکس چھوٹ سے محروم کرنے کے خلاف درخواست پر میپکو کو ایف بی آر کے ایس آر او پر عملدرآمد کرتے ہوئے صارفین سے حساب کتاب کرنے اور زائد وصول رقم واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے فیصلے کی نقول واپڈا،میپکو، ایف بی آر(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 اسلام آباد اور آر ٹی او ملتان کو بھی بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں محمد رفیق نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ آئس فیکٹری کا مالک ہے۔ تاہم ایف بی آر کے ایس آر او 2017 کے مطابق میپکو آئس فیکٹریوں اور پولٹری فارمز کو بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکسوں میں چھوٹ نہیں دے رہا ہے۔ الٹا درخواست گذار کو 21 لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا گیا ہے۔ جس کو قبل ازیں فاضل عدالت میں چیلنج کیا تو ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہونے والی رقم واپس دینے کا حکم دیا گیا لیکن اب تک 2019 کے فیصلے پر بھی علمدرآمد نہیں کیا گیا اور کوئی رقم واپس نہیں کی گئی ہے اور اب 10 لاکھ روپے کا بل بھجوانے کے ساتھ ٹیکس کی رقم بھی دگنی کر دی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -