وہاڑی، ڈیری یونٹ پر چھاپہ، دو سو کلو مضر صحت کھویا تلف

وہاڑی، ڈیری یونٹ پر چھاپہ، دو سو کلو مضر صحت کھویا تلف

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشنز جاری ہیں۔ تفصیلات کیمطابق وہاڑی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں کرم پور روڈ لڈن میں ڈیری پروڈکشن یونٹ پر کارروائی کی گئی۔ کھوئے میں ویجیٹیبل آئل، ناقابل سراغ پاڈر کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ تیار پروڈکٹس (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

پر غلط لیبلنگ، ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پائی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران کھوئے میں سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔ کھوئے میں زہریلے اجزا کی ملاوٹ کرنے پر ڈیری پروڈکشن یونٹ کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔  کارروائی کے دوران 200 کلو ملاوٹی کھویا تلف جبکہ 25 کلو ناقابل سراغ پاڈر اور 10 کلو ویجیٹیبل آئل برآمد کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان میں فوڈ پروڈکشن یونٹ کو مصنوعات میں کھلے رنگ اور نان لیبل فلیورز کا استعمال کرنے پر 20 ہزار جبکہ 2 بیکریز کو خوراک میں غیر معیاری اجزا کا استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 15، 15 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے 

تلف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -