یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش مزید مہنگی، ریلیف دعوے فلاپ 

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش مزید مہنگی، ریلیف دعوے فلاپ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے تمام تر دعووں اور انتظامیہ کی طرف سے ڈنگ ٹپاو اقدامات اٹھانے کے باوجود مہنگائی کا عفریت ملک کے متوسط اور غریب طبقے کو نگلنے کے درپے ہے مہنگائی کی لہر نے غریب دیہاڑی دار مزدور و محنت کش طبقے کو شدید متاثر کیا ہے وہیں حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر رعایتی پیکج کی بندش اور سبسڈائز اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 15 سے 50 فیصد تک  اضافہ (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
کرنے سے عوام کو ملنے والے ریلیف کا آخری راستہ بھی مسدود کردیا گیا ہے متوسط طبقہ کو اشیائے خورونوش کی خریداری کے لیئے پہلے بھی گرانفرش مافیا کے خود ساختہ نرخوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر دیئے جانیوالے ریلیف پیکج کے خاتمے سے عوام کو ایک بار پھر گرانفروش مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور کردیا گیا ہے جو خود ساختہ نرخوں کے ذریعے پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے پسے ہوئے شہریوں کی جیبوں پر خوب ہاتھ صاف کر رہے ہیں شہریوں کے مطابق اس ہوشربا مہنگائی میں پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے متوسط طبقے سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے اور یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائز اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کی جائیں معاشی طور پر بدحالی سے دوچار عوام کو ریلیف پیکج سے محروم کرنا سراسر زیادتی کے مترادف ہے شہریوں نے وزیرآعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہوشربا مہنگائی میں یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف پیکج کو فوری طور پر بحال کیا جائے علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کے قیام کے اعلان پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا ہے اکا دکا جن سٹالوں کو سہولت بازاروں کا نام دیا گیا ہے ان سے شہریوں کو ریلیف ملنے کی بجائے سٹالوں پر موجود دکانداروں کی زبانی یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہیں بالجبر لا کر بٹھایا گیا ہے اور ان کے سٹالوں پر سبسڈائز اشیا تب ہی ممکن ہوسکتی ہے جب انتظامیہ انہیں فراہم کرے گی جبکہ سبسڈائز اشیا کی عدم موجودگی کے باعث صارفین دلچسپی نہیں لے رہے جس کے باعث انہیں نقصان ہورہا ہے شہریوں نے ان سہولت بازاروں کو فوری طور پر بحال کرنے اور سبسڈائز اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔