سڑک تعمیر کے بعد دوکوٹہ میں فلٹریشن پلانٹ بھی لگائیں گے، اورنگزیب کھچی

  سڑک تعمیر کے بعد دوکوٹہ میں فلٹریشن پلانٹ بھی لگائیں گے، اورنگزیب کھچی

  

دوکوٹہ(نامہ نگار) ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے شیخ شیخ عبدالحمید ثنااللہ آرائیں اور شیخ ناصر اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ داتا شیریں محل چوک سے کوٹ ملک دوکوٹہ کیلیے ایک کلو میٹر سڑک کی منظوری ہو چکی ہے جس پر جلد کام بھی شروع ہو جائے گا اور ساتھ ہی ہم نے کوٹ ملک دوکوٹہ کے دو بجلی کے منصوبے بھی منظور کروا دئیے  ہیں انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

ہم حلقے کی عوام کے درینہ مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جلد ہی یہاں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگا دیا جائے گا سیوریج کا منصوبہ پہلے ہی پایہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے ان کی دہلیز پر پورے کریں گے عباس خان جوئیہ شیخ ناصر اقبال وسیم جٹ  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اورنگزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -