ایڈیشنل سیشن جج الطاف حسین کا سنٹرل جیل کا دورہ، انتظامات کاجائزہ

ایڈیشنل سیشن جج الطاف حسین کا سنٹرل جیل کا دورہ، انتظامات کاجائزہ

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج لودھراں الطاف حسین نے معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سول جج لودھراں خاور فرید بلوچ کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا دورہ کیا۔اس موقع پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق و چوبند دستے نے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 معززجج صاحبان کو سلامی پیش کے۔معزز جج صاحبان نے پی سی او، جیل ویمن وارڈ، جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا معائنہ کیا اور اسیران سے ان کے مسائل دریافت کیے۔انہوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ جیل شہرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اسد طارق بھی ہمراہ تھے۔ 

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -