ڈپٹی کمشنر کا نشتر ہسپتال کا د ورہ، وی سی سے اہم ملاقات

ڈپٹی کمشنر کا نشتر ہسپتال کا د ورہ، وی سی سے اہم ملاقات

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  پاک اٹالین برن یونٹ کے شعبہ اینستھیزیا میں جدید رجحانات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے گزشتہ روز ایک کلینکل سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے بطور مہمان خصوصی اور ایکسپرٹ شرکت کی اور شرکا کو اپنے اپنی ماہرانہ رائے سے نوازا۔ تقریب میں انچارج شعبہ اینستھیزیا پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اینستھیز(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

یا نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر آفتاب حیدر،  انچارج شعبہ اینستھیزیا ڈاکٹر عامر فرقان، ڈاکٹر رانا خاور پرنسپل میڈیکل آفیسر نشتر ہسپتال ملتان سمیت متعلقہ شعبے کے ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کلینکل سیشن کے دوران وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور شرکا کے درمیان سے سوالات وجوابات کاسلسلہ بھی جاری رہا۔ وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ مریض بھی ایک کھلی کتاب کے مانند ہوتے ہیں جتنا زیادہ ٹائم آپ  ان کو دیں گے اتنا زیادہ آپ سیکھیں گے۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے اس کلینکل سیشن کو شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ان کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائیڈپٹی کمشنر ملتان  عامر کریم خان نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ نشتر پناہ گاہ  کی انسپکشن کے بعد وہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعمیر لیکچر  تھیٹر کمپلیکس گئے جہاں پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے معزز مہمان کو اس میگا پراجیکٹ بارے بریفننگ دی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اس موقع پر بتایا کہ اس میگا پراجیکٹ میں پانچ کشادہ لیکچر تھیٹرز تعمیر کیے جا رہے ہیں جن میں تقریبا 2000 طلبا بیک وقت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے اور یہ میگا پراجیکٹ انشاللہ اگلے ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان جناب عامر کریم خان نے تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائیپاکستان اور چین نے ہمیشہ مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے میں ترقی و خوش حالی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسی پس منظر میں سرویکل کینسر سکریننگ ٹیکنالوجی کے استعمال میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان اور  ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل ہائی ٹیک کمپنی لمیٹڈ چائینا کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل  کمپنی لمیٹڈ پاکستان میں سرویکل کینسر اسکریننگ کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تشخیصی پروگرام کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے حوالے سے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان اور ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل ہائی ٹیک کمپنی لمیٹڈ چائینا کے نمائندگان کے درمیان ان لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی نمائندگی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے جبکہ ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل  کمپنی لمیٹڈ کی نمائندگی چیئرپرسن ڈاکٹر سن سیاورونگ نے کی۔ چیئرپرسن شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد را، ڈاکٹر عامر عاشق اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پیتھالوجی اور ڈاکٹر نبیلہ طارق بھی اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ موجود تھے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایم او یو کے تحت ووہان لینڈنگ انٹیلیجنس میڈیکل  کمپنی پاکستان میں خواتین کے لئے سرویکل کینسر کے حوالے سے اعلی معیار کی مفت سکریننگ سروس مہیا کرے گی اور اس کے تحت سکریننگ لیبارٹریز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف حسین نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں اس منصوبے کے آغاز کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جنوبی پنجاب کی خواتین میں بیماری سے بچا، اسکی جلد تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی۔ طبی حلقوں نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی اس حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر۔ 

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -