لودھراں، مکان تنازعہ، سابق شوہر کا حملہ، خاتون ذبح، ملزم گرفتار 

لودھراں، مکان تنازعہ، سابق شوہر کا حملہ، خاتون ذبح، ملزم گرفتار 

  

  لودھراں (نمائندہ پاکستان)4مرلے مکان کی ملکیت کے تنازعہ پرسابقہ شوہر نے خاتون کی گردن کاٹ ڈالی تفصیل کے مطابق رمضان نامی شخص نے اپنے رشتہ داروں اور ساتھیوں کے ہمراہ جمعہ کی شام محلہ عید گا ہ میں  ایک مکان  جس میں اس کی سابقہ بیوی کوڑاں مائی اور بیٹا رہتے ہیں پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ کردیا جس میں مزاحمت کرنے پررمضان نے اپنی سابقہ بیوی کوڑاں مائی کی گردن  چھری سے کاٹ(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 کراسے قتل کردیاجس کے بعد تمام ملزمان  فرار ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم رمضان کوحراست میں لے کر قانونی کاروائی کی جارہی ہے ایس ایچ او مہر ریاض کے مطابق محکمہ مال کی رپورٹ کے مطابق مکان مبینہ ملزم رمضان کی ملکیت ہے اس کی سابقہ بیوی اور رشتہ دار اس پر قابض تھے،قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -