گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی

گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکارعلی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی کر تے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کے بیان پر جرح مکمل کرنے کے لئے وکلا ء کو بھی طلب کر لیا ،علی ظفر کے وکیل نے جرح کے رمیان صباء قمر سے پوچھا کہ کیا آپ تالیہ مرزا کو جانتی ہیں، صباء حمید نے کہا نہیں میں تالیہ مرزا کو نہیں جانتی ہوں اور مجھے نہیں پتا کہ انہوں نے کیا پوسٹ کی،کیا آپ کو علم ہے کہ فہدالرحمن میشا شفیع کے مینجرتھے،صباء قمر نے کہا جی ہاں مجھے معلوم کہ وہ اسکے مینجر تھے،علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ اس مینجر نے بھی کہا کہ گلوکارہ میشا بلیک میل کر رہی ہے،کیا آپ نے اس مینجر کے خلاف کوئی قانونی اقدام کیا،صباء حمید نے کہا نہیں میشا نے اس مینجر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا،  میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ بہت سی لڑکیاں ہیں جنہوں نے گلوکارہ میشا شفیع کو کہا کہ ہمیں بھی ہراساں کیا گیا، علی ظفر کے وکیل نے کہا ہفتہ پہلے ایک جج   نے ریٹائرڈ جسٹس پر الزامات لگائے،ہائیکورٹ نے اس کو روکنے کے لیے ہتک عزت کا نوٹس کیا،میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ہراساں کرنے کے لیے یہ دعوی دائر کیا گیا،علی ظفرکے وکیل نے کہا کہ عدالت درخواستوں پر فیصلہ کر دے، ہم جرح کر لیتے ہیں،میشا شفیع کا موقف ہے کہ وہ ان کے خاوند کینیڈا میں مقیم ہیں۔میشا شفیع اور ان کے شوہر کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے۔ 
 جبکہ گلوکار علی ظفر کے وکیل نے کہا ہے کہ میشا شفیع اور اسکے خاوند کے ٹکٹ کا خرچہ ہم دینے کے لیے تیار ہیں جس پرعدالت نے گلوکارہ میشا شفیع اور اسکے شوہر کی طلبی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -