شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

  شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ مناواں پولیس کی کارروائی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان قدیر، حارث، نعمان اور سبحان کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ 3 پستول اور 36 گولیاں برآمد کر لی گئیں، ملزمان ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے جن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید :

علاقائی -