تیزاب پھینکنے کے کیس میں 2ملزم بیان قلمبند کروانے کیلئے آج طلب
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں 2ملزموں کو بیان قلمبند کروانے کیلئے آج طلب کرلیا ملزمان کو جیل حکام کی جانب سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،اس کیس میں پراسکیوشن نے تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرا دیئے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کیخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمات درج کررکھاہے۔
،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان نے مریم نامی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا تھا،ملزم محمد احمد نے ساتھی کے ساتھ مل کر مریم پر تیزاب پھینکا،ملزم مریم سے شادی کرنا چاہتے تھا انکار پر اس نے تیزاب پھینکاہے۔