نواب ٹاؤن، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

نواب ٹاؤن، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)نواب ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے نوابوں کی کوٹھی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 25 سالہ علی رضا کو شدید زخمی کردیا موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -